سربرا ہ داعش ابو بکر البغدادی کا نیا آڈیو پیغام جاری

عراقی فوج کے خلاف موصل شہر کا دفاع کریں،جہاد نے ہمارے ایمان کو پختہ کیا ، انشا اللہ فتح ہماری ہی ہو گی، ابو بکر البغد ادی

جمعہ 4 نومبر 2016 10:54

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2016ء)خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے اپنے سربراہ ابو بکر البغدادی کا ایک نیا آڈیو پیغام جاری کیا ہے جو اس کے بقول ان کے سربراہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اگر یہ پیغام صحیح ہے تو گذشتہ ایک برس کے دوران ابو بکر البغدادی کی جانب سے جاری ہونے والا یہ پہلا عوامی پیغام ہے جو ان افواہوں کو دور کرتا ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

آڈیو پیغام میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ عراقی فوج کے خلاف موصل شہر کا دفاع کریں جو شدت پسندوں سے موصل کو دوبارہ واپس لینے کی کوشش کر رہی ہے۔دولتِ اسلامیہ کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے 'عزت سے اپنے موقف پر ڈٹے رہنا شرمندگی سے پسپا ہونے سے ہزارگنا زیادہ آسان ہے۔'آڈیو پیغام میں مزید کہا گیا ہے ' پسپائی اختیار نہ کریں، اس مکمل جنگ اور عظیم جہاد نے ہمارے ایمان کو پختہ کیا ہے کہ انشا اللہ فتح ہماری ہی ہو گی۔'دولت اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغادی کے ٹھکانے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے لیکن کچھ حکام کا کہنا ہے کہ شاید وہ موصل میں شدت پسندوں کے ساتھ ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :