فیس بک ،مستقبل میں کمپنی کو اشتہارت سے کم منافع کی توقع

لوگوں کی ٹائم لائن پر اشتہارات لگانے کی بھی ایک حد ہوتی ہے جس کی پاسداری ضروری ہے، ڈیوڈ وینر

جمعہ 4 نومبر 2016 10:53

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2016ء)فیس بک نے خبردار کیا ہے کہ چونکہ وہ صارفین کا اعتماد کھونا نہیں چاہتی اس لیے آنے والے چند ماہ میں اشتہارات سے ہونی والی اس کی کمائی میں معنی خیز کمی آسکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا کی معروف کمپنی فیس بک میں مالی امور کے سربراہ ڈیوڈ وینر کا کہنا ہے کہ لوگوں کی ٹائم لائن پر اشتہارات لگانے کی بھی ایک حد ہوتی ہے جس کی پاسداری ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس اعلان کے بعد ہی کمپنی کے حصص میں سات فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔مسٹر ویہنر نے بدھ کے روز کہا کہ فیس بک پر اشتہارات کم دینے کی توقع ہے جس کی وجہ سے سنہ 2017 میں اشتہارات سے ہونے والی آمدن میں معنی خیز کمی واقع ہونے کی توقع ہے۔یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب فیس بک نے جولائی اور ستمبر کے مہینے میں دو ارب 40 کروڑ ڈالر کا منافع کمانے کی بات کہی ہے۔ یہ منافع گذشتہ برس کی اس مدت کے مقابلے میں 166 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :