لیبیا کے قریب کشتی کو حادثہ،’سینکڑوں ہلاک

رواں سال بحیر روم عبور کرنے کے لیے خطرناک سفر کرنے والے 4200 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہو چکے ، بین الاقوامی تنظیم تارکین وطن

جمعہ 4 نومبر 2016 10:53

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2016ء)لیبیا کے ساحل پر دو کشتیوں کو حادثہ کے نتیجے میں ان پر سوار 239 سے زائد تارکین وطن ڈوب گئے ہیں۔یہ بات اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کی ترجمان شارلٹ سمی نے ذرائع ابلاغ کو اطالوی جزیرے لامپیدوسا پر لائے جانے والے دو بچ جانے والے تارکین وطن کے بارے میں بتا ئی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان لیونارڈ ڈوئل کا کہنا ہے کہ رواں سال بحیر روم عبور کرنے کے لیے خطرناک سفر کرنے والے 4200 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ 2016 سفر کرنے والے تارکین وطن کے حوالے سے خطرناک ترین سال ہو سکتا ہے۔رواں سال اب تک تقریباً تین لاکھ 30 ہزار تارکین وطن بحیرہ روم کو عبور کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں جبکہ گذشتہ سال یہ تعداد دس لاکھ سے زائد تھی۔

متعلقہ عنوان :