افغا ن صوبہ قندوز میں نیٹو طیاروں نے قیامت ڈھا دی

معصوم بچوں اور عورتوں سمیت 50 افراد جاں بحق، 100سے زائد افراد زخمی قندوز میں حملہ افغان فورسز کے دفاع میں کیا گیا ہے، نیٹو ترجمان حملہ اس وقت کیا گیا جب طالبان شوریٰ کا اجلاس جاری تھا، واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائینگی افغان حکومت

جمعہ 4 نومبر 2016 10:50

کابل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2016ء )افغانستان کے صوبے قندوز میں نیٹو طیاروں نے قیامت ڈھا دی،حملے میں معصوم بچوں اور عورتوں سمیت افراد 50جاں بحق اور 100کے قریب زخمی ہیں-افغانستان کے صوبے قندوز میں نیٹو طیاروں نے قیامت ڈھا دی،میزائیلوں کی کی بارش کرکے درجنوں بچوں اور عورتوں کو لقمہ اجل بنادیا،حملے میں 50افراد جاں بحق اور 100کے قریب زخمی ہیں،مرنیوالوں میں بوڑھے بھی شامل ہیں،ہر طرف لاشیں بکھری ہوئی ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسر ی طرف نیٹو ترجمان کا کہنا ہے کہ قندوز میں حملہ افغان فورسز کے دفاع میں کیا گیا ہے،افغانستان کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب طالبان شوریٰ کا اجلاس جاری تھا تاہم واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیٹو کے اس حملے میں مرنیوالے تمام افراد عام شہری ہیں،واضح رہے کہ چند قبل طالبان نے قندوز پر قبضہ کیا تھایاد رہے گزشتہ روز طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ میں امریکی سپیشل فورس کے 2کمانڈوز مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :