عمران خان یوٹرن ماسٹرہیں،پانامہ کیس پرتخت رائیونڈکوجواب دیناپڑیگا،بلاول بھٹو

نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدنہ ہونے پروزیرداخلہ مستعفی ہوں،عوام ساتھ دے پاکستان میں تبدیلی لائیں گے ، رحیم یار خان میں اجتماع سے خطاب

جمعہ 4 نومبر 2016 11:07

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ عمران خان یوٹرن ماسٹرہیں،پانامہ کیس پرتخت رائیونڈکوجواب دیناپڑیگا،نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدنہ ہونے پروزیرداخلہ مستعفی ہوں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کا سورج ایک بار دوبارہ طلوع ہو چکا ہے اور میں اب اپنے کارکنوں کے درمیان ہوں۔

پارٹی کی تنظیم نو کی جا رہی ہے۔ تمام قائدین کو کہا گیا ہے کہ وہ عوام سے اپنے رابطے بڑھائیں۔پا کستان پیپلز پارٹی نے ملک کو ایٹم بم اور آئین دیا جبکہ غریب عوام کے لئے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ بھی ہم نے لگایا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تخت رائے ونڈ کو اپنی بادشاہت کا خیال ہے۔

عوام ساتھ دیں تو مل کر پاکستان میں تبدیلی لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مل کرکام کیاتو2018ء میں حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ۔پیپلزپارٹی کبھی حکومت کوخالی میدان نہیں دیگی،اصول زندگی جب بھی شیرکے شکارکیلئے نکلتے ہیں توہاتھ شیرضرورتھامتے ہیں ،تخت رائیونڈکوگراناپاکستان تحریک انصاف کے بس کی بات نہیں ۔تخت رائیونڈکے زوال کاوقت قریب ہے ،اورپیپلزپارٹی کے ہاتھوں میں رسواہوں گے ۔

پانامہ کیس کاجمہوری احتساب ہوناچاہئے کیونکہ ہمیں عدالتوں سے کبھی انصاف نہیں ملاہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی طاقت اورجمہوریت کی روح صرف ملک کے غریب عوام ہیں جس کوحکمران مسلسل نظراندازکرتے چلے جارہے ہیں ۔بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ پانامہ سیاسیوں کاکڑاامتحان ہے ،جمہوری احتساب میں ہی نوازشریف کے پکڑے جانے کاامکان ہے بصورت دیگروہ ہزاروں حربے استعمال کرکے نکل سکتے ہیں۔قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری جب جنوبی پنجاب کے دورے پر پہنچے تو کارکنوں کی جانب سے ان اک بھرپور استقبال کیا گیا۔ کارکنوں نے ڈھول کی ٹھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں