عمران خان سمیت اپوزیشن کے متفقہ ٹی او آرز پر اتفاق کیاجاتا تو آج ہمیں اپنی داڑھی دوسروں کے ہاتھ میں دینے کی ضرورت نہ پڑتی، یوسف رضا گیلانی

بلاول بھٹو زرداری جلد پنجاب کا دورہ کریں گے پیپلز پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ، بھار تی آرمی مسلسل کنٹرول لائن پر خلاف ورزی کر رہی ہے ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیرمیں ہوتا ظلم نظر کیوں نہیں آتا ان کی زبان بندی کیوں ہے ،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 3 نومبر 2016 10:35

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2016ء)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت اپوزیشن کے متفقہ ٹی او آرز پر اتفاق کیاجاتا تو آج ہمیں اپنی داڑھی دوسروں کے ہاتھ میں دینے کی ضرورت نہ پڑتی بلاول بھٹو زرداری سیاست کے میدان میں موجود ہیں اور جلد پنجاب کا دورہ کریں گے پیپلز پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے بھار تی آرمی مسلسل کنٹرول لائن پر خلاف ورزی کر رہی ہے ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیرمیں ہوتا ظلم نظر کیوں نہیں آتا ان کی زبان بندی کیوں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگشت کالونی میں ملتان میں قائم ہونے والی نئی کارپوریٹ ٹریننگ اینڈ ورکشاپ ریکونرز (recknors ) کا گلگشت کالونی میں افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پرریکونرز (recknors) کے ایگز یکٹیو آفیسرقاسم لودھی ، ڈائریکٹر عمر بلال بٹ، وائس پریذیڈنٹ لوہائی یونیورسٹی چائنہ مسٹر لارنس چاؤ ، ڈائریکٹر لوہائی یونیورسٹی چائنہ ملک جلیل ، ، سر آئی خان، پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر رہنما آصف رسول اعوان نے بھی خطاب کیا اور اس موقع پر پی پی رہنما ملک نسیم لابر ، شیخ غیاث الحق ، چوہدری یسین بھی موجود تھے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے ہمیں اس کی طرف توجہ دینی چاہیئے تب ہی ہماری اپنی عزت ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کو اکٹھا رکھنے کیلئے کہاتھا اور کہا کہ ہم استعفی نہیں مانگتے جن کو آپ تیسری قوت سمجھتے ہیں ان کے ادارے مضبوط ہیں انہوں نے کہا کہ فوج ضرب عضب میں مصروف ہے اور اس کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے سرحدو ں پر کشیدگی ہے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی خلاف ورزی جاری ہے اور پاک فوج کے جوان آج قربانیاں دے کر نئی نسل کے کل کا مستقبل روشن کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جار حیت جا ر ی ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو وہاں پر ہوتا ظلم نظر کیوں نہیں آتا ان کی اس پر زبان بندی کیوں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وزیر داخلہ کی برطرفی کا مطالبہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کیا ہے ٹی او آرز پر ہم متفق ہیں انکو ہر صورت منظور ہونا چاہیئے لیکن ٹی او آرز پارلیمنٹ بنائے جو ایک سپریم ادارہ ہے انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ جو ہوا بھول چکا ہوں میں اداروں کا تصادم نہیں چاہتا تھا آئین پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے دیا اور ہم نے اس پر عمل کیا اور بحال کیا ہمارا مقصد پاکستان کی ترقی ہے ہم نے کوئی فائدہ نہیں مانگااور کسی کے ہاتھ سے استعمال نہیں ہوئے ہم سیاست میں تشدد کے سخت خلاف ہیں میرے دور میں کئی جلسے جلوس ہوئے جب جلسے اور جلوس ہوتے تھے اور ہم ہر سہولت دیتے تھے طاہر القادری نے دھرنا خود ختم کیا ورنہ ہمارا تو دل لگا ہوا تھا ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ فوجی جرنیل کی تقرری پر میں کچھ نہیں کہہ سکتاتاہم جب میں وزیراعظم تھا تو اس وقت کے حالات کے مطابق توسیع دی افتتاحی تقریب کے موقع پر محمد علی نے تلاوت پاک کی سعادت حاصل کی۔