عدالت عالیہ کے ججوں کو مائی لارڈ کہنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل

لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو6نومبر کانوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

جمعرات 3 نومبر 2016 11:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2016ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اے کے ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججوں کو مائی لارڈ کہنے کے خلاف ایک انٹرکورٹ اپیل کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو6نومبر کانوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کاموقف ہے کہ عدالت عالیہ کے ججوں کو مائی لارڈ کہنے کا رواج انگریز دور کا ہے۔ ججوں کو قیام پاکستان سے اب تک مائی لارڈ ہی کہا جارہا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ کے روبرو استدعا کی کہ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کی جانب سے درخواست مسترد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیاجائے۔