پاک فوج کے سربراہ کی تعیناتی ، امریکہ نے دوٹوک موقف دیدیا

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قراردیتے ہوئے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا

جمعرات 3 نومبر 2016 11:09

اسلام آباد، واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2016ء)پاک فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی پر امریکہ کا موقف بھی آگیا اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قراردیتے ہوئے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف رواں ماہ ریٹائرہونے جارہے ہیں اور پاک فوج کے اگلے سربراہ سے متعلق افواہیں گردش میں ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاکہ نئے آرمی چیف کا فیصلہ پاکستان کی حکومت نے کرنا ہے ، حکومت پاکستان کی طرف سے لیے جانے فیصلے پر امریکہ تبصرہ نہیں کرناچاہتا۔یادرہے کہ جنرل راحیل شریف رواں ماہ ریٹائر ہونے جارہے ہیں ،انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران دہشتگردی کیخلاف لڑنے کی وجہ سے خاصی شہرت کمائی اور کئی لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ ضرب عضب کے تناظر اور جنرل راحیل شریف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اْنہیں توسیع دی جائے جبکہ دوسری طرف خود آرمی چیف ملازمت میں توسیع لینے کی خواہش نہیں رکھتے۔