موزمبیق میں چار ٹانگوں والے بچے کی پیدائش

بچے کی حالت نارمل ہیں جب کہ ڈاکٹر اضافی ٹانگیں الگ کرنے پر غور کررہے ہیں

بدھ 2 نومبر 2016 11:10

موپاٹو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2016ء) موزمبیق کے ایک صوبے میں خاتون نے چار ٹانگوں والے غیر معمولی بچے کو جنم دیا ہے تاہم اس کی حالت اطمینان بخش ہے۔غیرملکی میگزین کی رپورٹ کے مطابق بچے کی ماں نے دورانِ حمل کسی طرح کی شکایت نہیں کی اور سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بچے کی جنس نہیں بتائی گئی ہے تاہم ڈاکٹر اس امر کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کسی طرح اضافی ٹانگوں کو ا?پریشن کرکے الگ کیا جائے۔واضح رہے کہ اس سے ایک ماہ قبل اسی صوبے میں ایک اور بچہ پیدا ہوا تھا جس کی تین ٹانگیں تھیں اور سوشل میڈیا کے مطابق وہ بچہ کچھ دنوں بعد مرگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :