سزائے موت پر محدود عمل درآمد کا سوچ رہے ہیں، ترک وزیراعظم

بدھ 2 نومبر 2016 11:10

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2016ء)ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ملک میں سزائے موت پر عائد پابندی کو ’محدود طور پر‘ اٹھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہوئیں، تو یہ پابندی ختم کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انقرہ میں اپنے خطاب میں یلدرم نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ اس سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی رکنیت کے لیے بات چیت کے آغاز پر ترکی نے سن 2004ء میں سزائے موت پر پابندی عائد کی تھی۔ ترکی میں سن 1984ء سے اب تک سزائے موت پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم جولائی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی میں جاری کریک ڈاوٴن کے آغاز کے بعد سے کہا جا رہا ہے کہ انقرہ حکومت ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد پر پابندی کے خاتمے کا سوچ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :