لاہور،سپریم کورٹ بار کے انتخابات، پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار رشید اے رضوی کامیاب

منگل 1 نومبر 2016 11:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء) صوبائی دارالحکومت میں سپریم کورٹ بار کے ہونے والے انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار رشید اے رضوی 587 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیاب ہو گئے جبکہ عاصمہ جہانگیر کے گروپ کے سیکرٹری کے امیدوار صفدر حسین تارڑ 511 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ بار کے ہونے والے انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار رشید اے رضوی نے 587 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جبکہ اُن کے مقابلے میں عاصمہ جہانگیرگروپ کے صدارتی امیدوار فاروق ایچ نائیک نے 474 ووٹ حاصل کیے۔

سیکرٹری شپ کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے منور حسین نے کامیابی حصال کی ہے جبکہ ان کے مقابلے میں پروفیشنل گروپ کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں ہونے والے انتخابات میں صدرپروفیشنل گروپ کاجبکہ سیکرٹری عاصمہ جہانگیر گروپ کا چنا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شامل ہونے والے پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار جسٹس (ر) رشید اے رضوی اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے سابق چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک کے مابین کانٹے دار مقابلے کے بعد پروفیشنل گروپ کے جسٹس (ر) رشید اے رضوی نے صدارتی امیدوار کے امیدواروں نے میدان مار لیا۔

پروفیشنل گروپ کے امیدوار رشید اے رضوی نے 587 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا جبکہ عاصمہ گروپ کے صدارتی امیدوار فاروق ایچ نائیک کو 424 ووٹ حاصل ہوئے۔ عاصمہ گروپ کے سیکرٹری کے امیدوار صفدر حسین نے 511 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔