یورپی یونین کے جرمن عہدیدار ’نازیبا‘ بیان پر تنقید کی زد میں

منگل 1 نومبر 2016 11:56

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء)جرمنی سے تعلق رکھنے والے یورپی کمشنر برائے ڈیجیٹل اقتصادیات گْئنٹر آوئٹنگر کی جانب سے چینی افراد اور ہم جنس پرستوں کی شادیوں سے متعلق ایک بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے چینیوں کو ’چپٹی آنکھوں والے‘ کہا تھا۔

(جاری ہے)

اس تنقید کے جواب میں آوٴٹئنگر نے کہا کہ ان کے اس جملے کا مقصد چینی افراد کی توہین ہرگز نہیں تھا۔ اس قدامت پسند سیاست دان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جرمنی جس انداز کے سماجی بہبود اور لوگوں کے لیے بانہیں کھول دینے کے رویے کا حامی ہے، یہ بھی ممکن ہے کہ وہ کسی روز ’ہم جنس پرستوں کی جبری شادیاں‘ بھی کرانے لگیں۔

متعلقہ عنوان :