القاعدہ سے تعلق کے شعبے میں ملائیشین طالب علم کو طویل سزائے قید

منگل 1 نومبر 2016 11:53

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء)ملائیشیا میں ایک طالب علم کو القاعدہ سے تعلق کے جرم میں 12 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق 20 سالہ محمد ہدایت ازمان پر ہائی کورٹ میں رواں برس ستمبر میں جرم ثابت ہوا تھا۔

(جاری ہے)

محمد ہدایات ازمان کو گزشتہ برس دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے ازمان کو مصر سے کوالالمپور پہنچنے پر حراست میں لیا تھا۔ ازمان پر الزام تھا کہ وہ سن 2014ء میں مصر پہنچا تھا، جہاں اس نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروہ جندالاقصیٰ میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ عنوان :