افغانستان: خود کش دھماکے میں 6 شہری ہلاک

دھماکا سابق ضلعی گورنر کے گھر پر ہوا جہاں متعدد قبائلی سردار جنگ زدہ خاندانوں کی بحالی کے حوالے سے حکومتی امداد کے حصول کیلئے جمع تھے، حکام

منگل 1 نومبر 2016 11:53

جلال آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، دھماکا صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں ہوا۔واضح رہے کہ کسی بھی گروپ یا تنظیم نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم جلال آباد میں داعش مسلح کارروائیوں میں مصروف ہے۔حکام کے مطابق خود کش دھماکا سابق ضلعی گورنر کے گھر پر ہوا جہاں متعدد قبائلی سردار جنگ زدہ خاندانوں کی بحالی کے حوالے سے حکومتی امداد کے حصول کیلئے جمع تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی ترجمان عطاء اللہ نے بتایا کہ 'جلال آباد میں قبائلی سرداروں کے اجتماع کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے'۔پولیس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ سالوں میں صوبہ ننگرہار میں طالبان جنگجو حکومتی فورسز اور غیر ملکی افواج کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف رہے ہیں لیکن کچھ عرصے سے یہاں داعش کے جنگجو بھی قدم جمانے کی کوشش کررہے ہیں اور طالبان کو ان ہی کے علاقوں میں داعش کی جانب سے شدید مزاہمت کا سامنا ہے۔گذشتہ ہفتے داعش نے صوبہ غور میں 30 شہریوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا جن میں بچے بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :