پی ٹی آئی کا احتجاج، سرکاری ملازمین کو 31 اکتوبر ہی تنخواہیں اور پنشن ادا کردی جائیگی

پیر 31 اکتوبر 2016 11:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء) وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ دھرنے اور اسلام آباد کو سیل کرنے کے اقدامات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو 31 اکتوبر ہی تنخواہیں اور پنشن دی جائے گی اور وقت کا تقاضا ہے کہ اگر اسلام آباد سیل ہوتا ہے تو سرکاری ملازمین تنخواہوں اور پنشن سے کہیں محروم نہ رہ جائیں۔

(جاری ہے)

معلومات کے مطابق وفاقی پولیس کو اگر اضافی الاؤنس کے ساتھ اکتوبر کی تنخواہ مل گئی تو پھر جان کی بازی دے کر وفاقی پولیس وفاق کی حفاظت کرے گی بصورت دیگر وفاقی پولیس کا مورال نیچے آنے کے باعث سرکاری ڈیوٹی سے دلچسپی اٹھ جائے گی جس سے حکومت باالخصوص وزارت داخلہ کو سبکی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔