فوجی کانواسہ ، فوجی کا بیٹا ، تین فوجیوں کا بہنوئی ہوں،چوہدری نثار

پیر 31 اکتوبر 2016 11:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء) وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں فوجی کانواسہ ، فوجی کا بیٹا ، تین فوجیوں کا بہنوئی اوربہت سے فوجیوں کا بھانجا،بھتیجا، چچا، ماموں ہوں،کیا مجھے لائسنس مل گیا ہے کہ میں لوگوں کو دھمکاؤں ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک خاتون کی جانب سے پولیس کانسٹیبل سے ہاتھا پائی اور خود کو فوجی کی بیٹی کہہ کر پکارنے ،پر ردعمل میں کہا کہ میں فوجی کا بیٹا ہوں اس بات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فوج کو بدنام کرنے سے گریز کریں، آپ فوجی کی بیٹی ہیں تو اپنے اندر ڈسپلن لائد، زندگی اور طور طریقوں میں نظم و ضبط لے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس پولیس کانسٹیبل کو بلا کر انعام اور شاباش دی کہ انہوں نے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دئیے۔

متعلقہ عنوان :