سزائے موت کی بحالی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے،ایردوان

پیر 31 اکتوبر 2016 11:37

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مغربی ملکوں کی طرف سے ترکی میں سزائے موت کی بحالی کی کوششوں پر تنقید کی کوئی حیثیت نہیں۔ وہ جلد ہی پارلیمنٹ میں سزائے موت بحال کرنے کے لیے بحث شروع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق انقرہ میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوآن نے کہا کہ عوام اصرار کے ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت سزائے موت پرپابندی اٹھائے۔ اس لیے ہم عوام کے پرزور مطالبے کے بعد سزائے موت کی بحالی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کی تیاری کررہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :