سعودی عرب ، قطیف میں فائرنگ سے سکیورٹی افسر جاں بحق

پیر 31 اکتوبر 2016 11:36

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء)سعودی عرب کے جنوبی شہر قطیف میں مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی افسر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک نامعلوم گاڑی پر سوار مسلح افراد نے گزشتہ روز قطیف شہر میں پانچویں اشارے کے نزدیک سکیورٹی اہلکاروں پر اندھا دھند گولیاں چلائی ہیں جس سے سکیورٹی افسر سلطان المطائری جان کی بازی ہار گئے ہیں اور ان کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا ہے۔حکام نے فوری طور پر اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔