ہماری فورسز عراق میں محاذ جنگ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ایران

پیر 31 اکتوبر 2016 11:36

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء)ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف جنرل حسین سلامی نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں جاری لڑائی میں ایرانی فورسز محاذ جنگ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور حالات کو باریک بینی سے مانیٹر کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حسین سلامی نے کہا ہے کہ ’پاسیج‘ موبلائیزیشن ملیشیا عراق میں محاذ جنگ کی مکمل طور پرنگرانی کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عراق ماضی کے عراق سے کافی مختلف ہے۔ اس وقت ہماری پاسیج فورس عراق میں موجود ہے جو بہ قول ان کے محاذ جنگ پرہونے والی پیش رفتوں کو مانیٹر کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :