مکہ پرحملہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں پرحملہ ہے،امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس

پیر 31 اکتوبر 2016 11:36

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء)امام کعبہ اور حرمین شریفین کی نگراں کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے میزائل سے صرف مکہ معظمہ کو نشانہ بنانے کا سنگین جرم نہیں کیا کہ مکہ مکرمہ پرحملہ کرکے ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ یمنی شیعہ باغیوں نے مکہ پر میزائل حملہ کرکے وہاں پر موجود مقدس مقامات کو نشانہ بنانے اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل یمن کے حوثی باغیوں نے الصعدہ کے مقام سے مکہ مکرمہ کی سمت میں ایک بیلسٹک میزائل داغا تھا تاہم سعودی عرب کے میزائل شکن نظام نے باغیوں کے میزائل کو فضاء ہی میں تباہ کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :