’داعش‘ کے قبضے کے خلاف جاری فوجی آپریشن روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی

پیر 31 اکتوبر 2016 11:29

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء)عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل میں دولت اسلامی’داعش‘ کے قبضے کے خلاف جاری فوجی آپریشن روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ موصل معرکے کو اس کے منطقی انجام تک ہرصورت میں پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مابق موصل جنگ روکے جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ اس قسم کی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں کہ موصل میں جنگ روک دی گئی ہے۔ موصل آپریشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موصل میں لڑائی بدستور جاری ہے اور عراقی فوج نے داعش کے قبضے سے کئی اہم علاقے خالی کرالیے ہیں۔ جب تک نینویٰ کا سارا علاقہ داعش سے آزاد نہیں ہوجاتا جنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :