عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اجلاس

پرویز رشید کے استعفے اور دو نومبرکے دھرنے اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور

پیر 31 اکتوبر 2016 11:48

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں پرویز رشید کے استعفے کے بعد حکومتی صفوں میں بوکھلاہٹ پر غور کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صڈارت پارٹی کی قیادت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پرویز رشید کے استعفے کے بعد حکومتی صفوں میں بوکھلاہٹ پر غور کیا گیا ملک میں عوام کی نقل و حرکت میں مائل رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں پر امن احتجاج کو تشدد آمیز بنانے کی حکومتی کوششوں پر بھی ہر حاصل بحث کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ وزیراعظم پانامہ تحقیقات سے بچنے کے لئے قانون کی تمام حدود عبور کرنے کو تیار ہیں وزیراعظم کو بچانے کے لئے پاک فوج کے سینئر افسران کی زندگیاں تک داؤ پر لگا دی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے احکامات پر آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر کر ملک کو لڑائی کا میدان بنا دیا ہے۔ پانامہ کا جواب مانگتے ہیں تو وزیراعظم کنٹینر رکھ کر سڑکیں بند کر دیتے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم سے سچ بولنے کو کہتے ہیں تو وہ فوج کے خلاف خبریں لگوانا شروع کر دیتے ہیں پانامہ پر آزاد کمیشن بنانے کا کہتے ہیں تو شور مچاتے ہیں کہ سی پیک کے دشمن آ گئے۔

متعلقہ عنوان :