مریم نواز نے شیخ رشید کو ٹوئٹر سے بلاک کر دیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء)وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو ٹوئٹر سے بلاک کر دیا، تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز ٹوئیٹر پر کہا تھا کہ بے بی کو ہم سے تکلیف ہے جس پر مریم نواز نے بھی اپنا غصہ دکھایا اور شیخ رشید کو اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ہی بلاک کر دیا، مریم نواز کی جانب سے شیخ رشید کو بلاک کرنے پر ٹوئیٹر پر دلچسپ الفاظ کا بھی اظہار کیا گیا۔