وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں نومولود بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج ڈاکٹر عمر کنوینر ہوں گے، کمیٹی 48 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی میں نومولود بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے حقائق جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے کنوینر راولپنڈی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عمر ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کوکب ندیم وڑائچ، سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ماہر اطفال ڈاکٹر ہمایوں اقبال اور ڈی سی او راولپنڈی شامل ہیں۔

کمیٹی انکوائری کے ضمن میں کسی اور ممبر کی خدمات حاصل کرنے کی مجاز ہوگی اور 48 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے نومولود بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بچے کے والدین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔