ہمارے گھر سے نکلنے سے پہلے ایک وزیر استعفیٰ دے گیا، ایک ملک سے بھاگ گیا ،پرویز خٹک

دو نومبر سے قبل مزید استعفے آئیں گے ،بیان

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہمارے گھر سے نکلنے سے پہلے ایک وزیر استعفیٰ دے گیا ایک ملک سے بھاگ گیا ۔ دو نومبر سے قبل مزید استعفے آئیں گے ۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو فارغ کئے جانے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے گھر سے نکلنے سے قبل ہی ایک وزیر ملک سے بھاگ گیا اور ایک استعفیٰ دے کر رخصت ہو گی ابھی دو نومبر سے پہلے اور بھی استعفے آئیں گے ۔ عوام کو مبارک ہو ۔