روسی صدر نے حلب پر جنگی طیاروں کے نئے حملوں کا فیصلہ نہیں کیا

جنگی طیاروں کے حملے دوبارہ شروع کرنے کے لیے ابھی وقت نامناسب ہے، پیوٹن

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:41

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے شام میں روسی جنگی طیاروں کے حملوں کو شروع کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ کریملن کے مطابق صدر پوٹن کا خیال ہے کہ اْن کے جنگی طیاروں کے حملے دوبارہ شروع کرنے کے لیے ابھی وقت نامناسب ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شامی شہر حلب کے محصور باغیوں نے حکومتی فوج کی جانب سے تقریباً ایک مہینے سے جاری محاصرے کو توڑنے کے لیے حملہ شروع کر دیا ہے۔ یہ حملہ گزشتہ روز روز کیا گیا۔ شامی صدر بشار الاسد کی فوج کو باغیوں کی جانب سے شدید شیلنگ، لڑائی اور کار بم حملوں کا سامنا ہے۔ اِس تازہ لڑائی میں شمالی شامی شہر میں حکومتی فوج اور اتحادی باغیوں کے کم از کم اٹھارہ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :