اسرائیلی فوجیوں پرحملوں کی منصوبہ بندی الزام میں فلسطینی شہری گرفتار

محمد العباسی کے فیس بک صفحے کا پتا چلایا گیا ہے۔ اس کے فیس بک پیج پر حماس کی حمایت اور اسرائیلی فوج کے خلاف کارروائیوں کے لیے مواد موجود ہے، حکام

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:39

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کی گرفتاری کی خبر مشتہر کرنے کی اجازت دی ہے۔ زیرحراست فلسطینی شہری پر اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوج نے ایک کارروائی کے دوران تین ہفتے قبل مشرقی بیت المقدس سے فلسطینی شہری کو حراست میں لیا تھا۔

دوران حراست اس سے تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ وہ اسرائیلی فوج پر خطرناک نوعیت کے حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔صہیونی فوج کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں فلسطینی مزاحمت کار کی شناخت محمد موسیٰ محمد عباسی کے نام سے کی گئی ہے جس کا آبائی تعلق بیت المقدس کے راس العامود ٹاوٴن سیہے۔

(جاری ہے)

اس نے بیت المقدس میں اسرائیلی فوج، پولیس اور یہودی آباد کاروں پر حملوں کے لیے اسلحہ کی خریداری کی کوشش کی تھی جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’شاباک‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ مزاحمت کار محمد عباسی کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ ہے اور وہ اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراوٴ کی کارروائیوں میں بھی پیش پیش رہا ہے۔صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ محمد العباسی کے فیس بک صفحے کا پتا چلایا گیا ہے۔ اس کے فیس بک پیج پر حماس کی حمایت اور اسرائیلی فوج کے خلاف کارروائیوں کے لیے مواد موجود ہے۔ اس نے پچھلے سال اکتوبر میں ایک اسرائیلی بس پر فائرنگ اور فدائی حملے کی بھی حمایت کی تھی۔ اس کارروائی میں چار یہودی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :