آرمی چیف نے حکومت کو پیر تک کا وقت دیا تھا ، شیخ رشید کا دعویٰ

پرویز رشید کو فارغ کیے جانے کے بعد اب شاید حکومت کی جان چھوٹ جائے ، اس ساری کہانی کے ماسٹر مائنڈ نوازشریف ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ دودن قبل وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ہونیوالی میٹنگ بہت خوفناک تھی اور پیر تک کا وقت دیا گیاتھا ،پرویز رشید کو فارغ کیے جانے کے بعد اب شاید حکومت کی جان چھوٹ جائے ، اس ساری کہانی کے ماسٹر مائنڈ نوازشریف ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز رشید کے بعد ایک اور اہم ترین حکومتی شخصیت کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ایک وفاقی وزیر باہر بھاگ چکا ہے ،فارغ کرنا کافی نہیں، پرویز رشید کو گرفتار کیا جائے۔اْنہوں نے کہاکہ حکمران پاک فوج کو پنجاب پولیس بناناچاہتے ہیں ، اللہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ مارے گا،دونومبر کو آتا دیکھ رہا ہوں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایک طرف شیخ رشید اور عمران خان حکومت مخالف تحریک چلارہے ہیں جبکہ دوسری طرف شیخ رشید نے یہ پیشن گوئی کردی ہے کہ شاید حکومت کی جان چھوٹ جائے۔