جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ابھی بہت سارے مراحل طے کر نا ہیں، پرویز رشید سے قلمدان کی واپسی اسی کا حصہ ہے، خرم دستگیر

ملک کا امن و امان خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی ،وفاقی وزیر کی میڈیاسے گفتگو

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:48

منڈی بہاؤالدین (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء )وفاقی وزیر صنعت وتجارت خرم دستگیر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ابھی بہت سارے مراحل طے کر نا ہیں، پرویز رشید سے قلمدان کی واپسی اسی کا حصہ ہے ملک کا امن و امان خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی وہ منڈی بہاوالدین میں صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملک میں چند شرپسند عناصر آئین کو توڑ کر جتھہ راج قائم کرنا چاہتے ہیں عوام نے پہلے بھی انکو مسترد کیا دوبارہ انکو مسترد کر دیں گے،شیدا ٹلی کل راولپنڈی کی گلیوں میں چوہے کی طرح دوڑچھپتا پھر رہا تھا وہ آئندہ بھی دوڑتا ہی رہیگا انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک میں ترقی و خوشحالی لیکر آئیگا مگر انتشارپسند لوگ ملک کو ترقی کی راہ گامزن ہو تا نہیں دیکھ سکتے ۔