وزیرداخلہ چوہدری نثار کا خیبر پختونخوا کا اسلام آباد اور پنجاب سے رابطہ قائم کرنے والی سڑکوں سے تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء)وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے خیبر پختونخوا کا اسلام آباد اور پنجاب سے رابطہ قائم کرنے والی سڑکوں سے تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق موٹروے پر رات گئے محدود رکاوٹ مسلح جتھے کی اسلام آباد آنے کی کوشش کی وجہ سے رکھی گئی ۔ گزشتہ شب900افراد پر مشتمل مسلح جتھے نے اسلام آباد آنے کی کوشش کی ، اٹک پل پر مسلح جتھے نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور ایس ایچ او کو زدوکوب کیا، پولیس کی مزید نفری آنے پر مسلح افراد کا جتھا واپس چلا گیا ۔ صورتحال معمول پر آنے پر رابطہ سڑکوں سے رکاوٹیں دور کی جا رہی ہیں ۔