کوہاٹ ، وزیر اعظم نواز شریف کے جلسے کے دوران جلسہ گاہ کے باہر تحریک انصاف کا احتجاج

مسلم لیگ ن کے کارکنان کے ساتھ شدید تصادم ،پتھراوٴ اور جلاؤگھیراؤ ، متعدد افرادزخمی پولیس مکمل بے بس نظر آئی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:09

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2016ء)کوہاٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کے جلسے کے دوران جلسہ گاہ کے باہر پشاور چوک پر تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنان کے ساتھ شدید تصادم ،پتھراوٴ اور جلاؤگھیراؤ کیا گیا جس سے متعدد افرادزخمی ہو گئے جن میں صحافی اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں پولیس تصادم کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر بے بس نظر آئی جلاو گھیراو کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب وزیر اعظم نواز شریف جلسہ گاہ تشریف لائے وزیر اعظم کا خطاب شروع ہوتے ہی تحریک انصاف کے کارکنان نے ایم این اے شہریار آفریدی،سینیٹر شبلی فراز اور ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کی قیادت میں شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم کے خلاف نعرے بازی کی اس دوران مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی طیعش میں آگئے اور دونوں جانب سے پتھراوٴ کا سلسلہ شروع ہوا جس سے دونوں جانب سے متعدد افراد زخمی ہوئے زخمی ہونے والوں میں صحافی اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے پشاور چوک پر آگ لگا کر مسلم لیگ ن کے جھنڈے بھی نظر آتش کیے جس کے بعد دونوں جانب سے پتھراوٴ کیا گیا اس دوران پولیس مکمل بے بس نظر آئی دونوں پارٹیوں کے کارکنان آزادانہ طور پر ہنگامہ آرائی کرتے رہے۔