ابھی وقت ہے تیل دیکھیں اورتیل کی دھاربھی دیکھیں، خواجہ سعدرفیق

طاقت کے کم ترین استعمال سے تحریک انصاف کامنصوبہ ناکام بنایا وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 10:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2016ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ طاقت کے کم ترین استعمال سے تحریک انصاف کامنصوبہ ناکام بنایا،2نومبرمیں ابھی وقت ہے تیل دیکھیں اورتیل کی دھاربھی دیکھیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ تحریک انصاف نے اس سے قبل126دن اسلام آبادکویرغمال بنائے رکھا۔

(جاری ہے)

ہم نے ریڈزون تک آنے والوں کوبھی برداشت کیا،لیکن اب صورتحال مختلف ہے ،باربارکسی ایڈونچرکی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے عدالتی احکامات کی مکمل پابندی کی اسلام آبادکی ایک گلی کوبھی کنٹینراوربلاک لگاکربندنہیں کیاگیا،طاقت کے کم ترین استعمال سے تحریک انصاف کے منصوبے کوناکام بنایاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ2نومبرآنے میں ابھی وقت ہے تیل بھی دیکھیں اورتیل کی دھاربھی دیکھیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپنی پوزیشن واضح کردی تھی ،اسلام آبادکوبندکرنے سے عام آدمی کی زندگی متاثرہوسکتی ہے