چینی کمپنی نے گدھوں میں سرمایہ کاری کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 10:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2016ء) چینی کمپنی نے گدھوں میں سرمایہ کاری کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نے مذکورہ چینی کمپنی کو وفاق کے توسط سے آنے کی درخواست کی تھی۔ جس پر چینی کمپنی نے وفاق سے رابطہ کیا اور وفاق کے بعد خیبرپختونخوا حکومت سے اس سلسلے میں رابطہ کیاگیا ۔ پرائیویٹ چینی کمپنی صوبے میں گدھوں میں سرمایہ کاری کرینگے ۔

(جاری ہے)

اور پرائیویٹ کمپنی خیبر پختونخوا سے گدھوں کی چین درآمد کرنے کے لئے اقدامات کرینگے ۔ چین کی مختلف پرائیویٹ کمپنیاں ملک میں گدھوں کی کمی پوری کرنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھرسے گدھو ں کی درآمد کر رہی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چینی پرائیویٹ کمپنی پشاور، چارسدہ ، نوشہرہ ،مردان ،ڈیرہ اسماعیل خان ، کرک ،بنوں سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں گدھوں کے بڑے بڑے تاجروں سے ملاقاتیں کرینگے اور گدھوں کے چین درآمد کرنے کے لئے گدھوں کی خرید و فروخت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :