خوف پھیلانے والے کلاوٴنز یا ’مسخروں‘ کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں، ڈے میزیئر

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:21

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2016ء )جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے خوف پھیلانے والے کلاوٴنز یا ’مسخروں‘ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔ میزیئر کے مطابق بہتر ہے کہ اس طرح کے واقعات پر جتنی جلدی ممکن ہو قابو پا لیا جائے۔

(جاری ہے)

ان کے بقول اس سلسلے میں کسی سے کسی طرح کی رعایت نہ برتی جائے۔ جرمنی میں حالیہ ہفتوں کے دوران ایسے تقریباً 370 واقعات رونما ہوئے ہیں، جن میں مسخروں کے حلیے میں موجود افراد نے عام لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ مسخروں کے حلیے میں موجود افراد کی طرف سے لوگوں پر چاقو، بیس بال بیٹ اور دیگر قسم کے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔