انٹارکٹکا میں سمندری حیات کے تحفظ کے لیے زون قائم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:16

انٹارکٹکا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2016ء )قْطَب جْنوبی یا انٹارکٹکا میں سمندری حیات کے تحفظ کے لیے ایک زون قائم کیا جائے گا۔ آسٹریلیا کے شہر ہوبرٹ میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ علاقہ بحیرہ راس میں ایک سو پچپن ملین مربع کلومیٹر پر قائم کیا جائے گا، جو جرمنی کے رقبے کا چار گنا بنتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے تین چوتھائی حصے پر ماہی گیری پر پابندی ہو گی۔ ہوبرٹ اجلاس میں یورپی یونین کے علاوہ چوبیس ممالک نے سمندری حیات کے تحفظ کے لیے دنیا کے اس سب سے بڑے مخصوص علاقے کے قیام کے حق میں فیصلہ کیا۔ بحیرہ راس وکٹوریہ لینڈ اور میری بیرڈ لینڈ کے درمیان واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :