روس نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام مسترد کر دیا

امریکی الزامات ”ہسٹیریا“ کا نتیجہ ہیں،امریکی اشرافیہ قصے کہانیاں سنا کر حکومتی قرضوں، پولیس تشدد جیسے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے میں مصروف ہیں، ولادی میر پیوٹن

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:09

ماسکو ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2016ء ) روس نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات میں مداخلت کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے امریکی الزامات ”ہسٹیریا“ کا نتیجہ ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ روس امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوششوں میں ہے اور اسی وجہ سے امریکی سیاسی اداروں پر سائبر حملے کیے جا رہے ہیں۔

پیوٹن نے سوچی میں خارجہ پالیسی کے ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے الزامات پر ان کے دماغ میں ہسٹیریا جیسے لفظ کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ امریکی اشرافیہ قصے کہانیاں سنا کر حکومتی قرضوں اور پولیس کے تشدد جیسے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔