پیرمحل،حقیقی باپ نے بیٹی کو بیماری سے تنگ آکر چھری سے ذبح کرڈالا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:09

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2016ء )حقیقی باپ نے بیٹی کی بیماری سے تنگ آکر چھری سے ذبح کرڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر320گ ب کے رہائشی رفاقت علی جوکہ گونگا بہرا ہے نے اپنی حقیقی بیٹی مسرت بی بی عمر 9/10سال کو چھری سے ذبح کرڈالا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 302مقدمہ در ج کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ملزم گونگا بہرا ہے بچی بیماررہتی تھی جس سے تنگ آکر ملزم نے بچی کو قتل کرڈالا