پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں پنکھے سے جھول کر خوشی کرنے والی طالبہ عائشہ کے کیس نے ایک نیا رخ اختیارکرلیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں پنکھے سے جھول کر خوشی کرنے والی طالبہ عائشہ کے کیس نے ایک نیا رخ اختیارکرلیا۔ طالبہ عائشہ کے اہل خانہ کے مطابق وہ گھرسے جھگڑ کر آئی تھی اور اُس نے خودکشی کی دھمکی بھی دی تھی۔

(جاری ہے)

عائشہ کے لواحقین نے پولیس کو تحریری بیان دیا کہ اُسے کسی نے قتل نہیں کیا۔ پولیس کے مطابق اُس نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خودکشی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اُس کے لواحقین کو اس بارے میں پوری معلومات ہیں کہ عائشہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جس میں ناکامی کے باعث اُس کے خودکشی کی ہے۔ کرکٹ ٹیم میں شمولیت میں ناکامی کا معاملہ مفروضہ ہے۔