کوہسار پولیس نے نوابزادہ صلاح الدین کو تحویل میں لے لیا ،

کیپٹن صفدر کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کی واپسی کیلئے دباوٴ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2016ء)تھانہ کوہسار کی پولیس گردی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔تھانہ کوہسار پولیس نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ صلاح الدین کو تحویل میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کوہشار کی پولیس نوابزادہ صلاح الدین پر وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کی واپسی کیلئے دباوٴ ڈال رہی ہے۔