موصل سے دس ہزار سے زائد شہری نقل مکانی کر چکے ہیں، اقوام متحدہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:10

موصل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2016ء )عراق میں موصل کو اسلامک اسٹیٹ سے آزاد کرانے کی کارروائی شروع کیے جانے کے بعد سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس ایک ہفتے کے دوران دس ہزار سے زائد عراقی ہجرت کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران مہاجرین کی تعداد بہت تیزی سے بڑھی ہے۔ تاہم ابھی تک بہت بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیے ہیں۔ عراق کے عسکری ذرائع نے بتایا کہ اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے موصل میں شدید مزاحمت کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :