ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے ملک میں متبادل ادویات کو اجازت کے بغیر امپورٹ کرنے پر پابندی

متباد ل ادویات ، ان کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال منگوانے کے لیے وفاقی حکومت کی اجازت لازمی ڈراپ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے رابطہ کر لیا ہے اور غیر قانونی امپورٹ کو بند کرنے کی درخواست کر دی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے ملک میں متبادل ادویات کو اجازت کے بغیر امپورٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ اب متباد ل ادویات ، ان کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں ہو گا ۔ ڈراپ نے اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے رابطہ کر لیا ہے اور غیر قانونی امپورٹ کو بند کرنے کی درخواست کر دی ہے ۔

ذارئع کے مطابق حکومت نے 2014میں متبادل ادویات کے حوالے سے رولز تیار کیے تھے جن کے مطابق ایسی ادویات بنانے والے اداروں کو اپنی رجسٹریشن 31دسمبر2015تک کروانا لازمی تھا ۔ لیکن ابھی تک صرف387کمپنیاں ہی رجسٹرڈ ہو سکی ہیں۔ اب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے ملک میں متبادل ادویات کو اجازت کے بغیر امپورٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ان میں ہر بل ادویات، یونانی، ہومیو پیتھک ،چائینز ، فوڈ سپلمینٹ ، ہر بل کاسمیٹک ، میڈیکیڈ کاسمیٹک، میڈیکیٹڈ شیمپو، بچوں کے لیے دودھ اور ان کیے خوارک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صرف مجاز امپورٹرز کو ہی ان اشیاء کی امپورٹ کی اجازت ہو گی ۔راپ نے اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے رابطہ کر لیا ہے اور غیر قانونی امپورٹ کو بند کرنے کی درخواست کہ غیر رجسٹرڈ شدہ امپورٹرز کی اشیاء کی کلئیرنس نہ کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :