حکومت آئندہ دس روز میں نئے آرمی چیف کی تقرری کردے گی ، طارق فضل چوہدری کا انکشاف

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء) وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بھارتی اخبار کودیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت آئندہ دس روز میں نئے آرمی چیف کی تقرری کردے گی۔ یہ انکشاف گزشتہ روز میڈیا رپورٹ میں کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے یہ انٹرویو بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو دیا ہے۔ اس پروگرام کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کے ایک اہم وزیر کا ایہ انکشاف پاکستانی میڈیا کی بجائے بھارتی میڈیامیں کرنا حیران کن ہے جبکہ مسلم لیگی ایم این اے رانا افضل کااس حوالے سے کہنا تھاکہ چیف آف آرمی سٹاف خود توسیع نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں اس ئے وزیر مملکت کا انٹرویو حیرانگی والی بات نہیں ہے۔