صدر نکولس مادورو کی پارلیمان میں طلبی

پارلیمان صدر کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کی مجاز نہیں

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:24

وینزویلا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء ) وینزویلا کی کانگریس نے آئین کی خلاف ورزی کے الزام میں صدر نکولس مادورو کو جواب طلبی کے بلایا ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس یا قومی اسمبلی میں مادورو سے کئی معاملات پر جواب طلب کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم پارلیمان صدر کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کی مجاز نہیں۔ وینزویلا کی پارلیمان میں حزب اختلاف کی اکثریت ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ مادورو کو صدر کے عہدے سے ہٹایا جائے اور ان پر ملکی حالات کو خراب کرنے کی فوجداری اور سیاسی ذمہ داری عائد کی جائے۔ مادورو نے اسے ایک پارلیمانی بغاوت قرار دیا ہے۔