کیلیفورنیا،ایک اسلامی مرکزکے خلاف دہشتگردی کی دھمکیاں دینے پر سماجی میڈیاپرنفرت آمیزپیغامات بھیجنے کاالزام عائد

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:20

لاس انجلس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء )کیلیفورنیاکے ایک شخص پرایک اسلامی مرکزکے خلاف دہشتگردی کی دھمکیاں دینے اورسماجی میڈیاپرنفرت آمیزپیغامات بھیجنے کاالزام عائدکیاگیاہے ،یہ بات حکام نے گزشتہ روزبتائی ہے ۔

(جاری ہے)

40سالہ مارک لوشین فیجن کواسلامی مرکزجنوبی کیلیفورنیا جانے اورمسلمانوں کوہلاک کرنے کی دھمکی کے بعدگزشتہ ہفتے گرفتارکیاگیاتھا،یہ بات لاس انجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ (ایل اے پی ڈی)کے اہلکارلنیانہ پریسیاڈونیبتائی ہے ۔

اس نے کہاکہ فیجن پرشعبہ ہے کہ اس نے 19ستمبرکومرکزگیااورایک نفرت انگیزپیغام چھوڑا،اس کے دوسرے روزوہ پھرآیاجہاں اس نے ایک ملازم سے بات بھی کی اورمسلمانوں کوہلا ک کرنے کی دھمکی دی ۔اگوراہلزجوکہ لاس انجلس کے شمال مغرب میں ایک شہرہے میں اس کے گھرکی تلاشی کے دوران 5رائفلیں ،ایک شاٹ گن،ساٹ پسٹل اور250پونڈ(113کلوگرام)سے زائدگولہ بارودبرآمدہواجس میں موڈیفائیڈہائی کیپسٹی میگزینزبھی شامل ہے۔