تارکین وطن کی بہت بڑی تعدادمیں آمدسے نمٹنے کیلئے یورپی یونین کے بجٹ کوویٹوکردیں گے ، اٹلی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:19

روم( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء )اٹلی کے وزیراعظم میٹیورنزی نے گزشتہ روزدھمکی دی کہ وہ تارکین وطن کی بہت بڑی تعدادمیں آمدسے نمٹنے کے پیش نظریورپی ہمسایہ ممالک کی طرف سے یکجہتی کے فقدان کی وجہ سے یورپی یونین کے بجٹ کوویٹوکردیں گے ۔

(جاری ہے)

ایجنسی نے آراے آئی iٹیلی ویژن کوبتایاکہ ہم نے 12واپس لینے کیلئے اب تک یورپ کو20ملین یورودیئے ہیں اوراگرہنگری جمہوریہ چیک اورسلواکیہ تارکین وطن کے بارے میں ہمیں تبلیغ کرناچاہتے ہیں تواٹلی کویہ کہنے کی اجازت دی جائے کہ یہ نظام زیادہ دیرتک کام نہیں کریگا۔جب ان سے پوچھاگیاکہ آیاوہ یورپی یونین کے بجٹ کوتارپیڈوکرنے کیلئے اٹلی کے ووٹ کااستعمال کرنے پرتیارہیں توانہوں نے کہاکہ ”ہاں بالکل“۔