مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات

دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سفیر نے ملاقات میں کہا کہ کوئٹہ میں تربیتی مرکز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، اس موقع پر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ امریکا کے سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی روکنے میں مدد کرے، اور این ڈی ایس دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :