چین، مکان میں زوردار دھماکا، ایک درجن سے زائد ہلاک

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:24

بتجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء)چین کے صوبے شانشی کے ایک شہر شِنمِن میں واقع ایک مکان میں ہونے والے زوردار دھماکے میں کم از کم چودہ انسانی جانیں ضائع ہو گئی ہیں۔ ہلاکتوں کے علاوہ ڈیڑھ سو قریب زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زخمیوں میں گیارہ کی حالت انتہائی نازک ہے اور حکام نے اسی باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریب کی کئی عمارتیں لرز کر رہ گئیں۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ دھماکا مکان میں رکھے ہوئے غیرقانونی بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ چینی نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق جس مکان میں دھماکا ہوا، اْس کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :