آسٹریلین تفریحی پارک میں حادثہ، چار افراد ہلاک

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:23

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء)آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے ایک معروف تفریحی پارک میں قائم ایک جھولے کو پیش آنے والے ایک حادثے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کے ساحلی و سیاحتی علاقے گولڈ کوسٹ جو کہ اپنے مختلف تفریحی پارکوں کی وجہ سے غیرمعمولی شہرت رکھتا ہے میں گزشتہ روز ایک تفریحی پارک ڈریم ورلڈ میں رونما ہونے والے ایک حادثے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں گولڈ کوسٹ کے محکمہ? پولیس کے ایک افسر ٹوڈ ریڈ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو عورتیں اور دو مرد شامل ہیں۔

حادثہ ڈریم ورلڈ کی ایک رائڈ ’تھنڈر ریور ریپڈز‘ میں ہوا۔ یہ تفریحی جھولا انسان کے بنے ہوئے ایک شوریدہ سر دریا میں چلتا ہے۔ اس تیز رفتار دریا میں گنڈولے نما کشتیاں انسانوں کو لے کر ایک دائرے میں گھومتی ہیں۔گزشتہ روز جب یہ رائڈ اپنے مسافروں کو لے کر چلی تو اْس میں کوئی تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ اس خرابی کے بعد کم از کم دو افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ اس کا تعین نہیں ہو سکا کہ آیا ہلاک ہونے والے پانی کی نچلی سطح میں پھنس کر رہ گئے تھے۔ اس حادثے کے بعد پارک کو شائقین کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :