داعش کے بارے میں ڈدونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ہیلری کلنٹن کی شدید تنقید

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء)امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے اْس بیان پر کڑی تنقید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ موصل کی بازیابی کی عسکری مہم انتہائی غلط طریقے چلائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انتخابی جلسے میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ موصل کی بازیابی کی مہم ایک مکمل ناکامی و تباہی کی صورت میں سامنے آئی ہے اور امریکا کی رہنمائی بھی ناکارہ دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موصل کی لڑائی میں دشمن ایک طاقتور قوت کے طور پر سامنے آیا ہے۔