افغانستان، طورخم پولیس چوکی پر طالبان کا حملہ، آٹھ پولیس اہلکار ہلاک

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:22

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء) افغانستان میں طورخم پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں مبینہ طور پر آٹھ سرحدی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ طالبان نے طورخم میں خیبر چیک پوسٹ پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں 8پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے حکام کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ سے تمام سازو سامان بھی طالبان کے قبضے میں لے لیا۔